نوشہرہ: اکوڑہ خٹک جی ٹی روڈ سریا خیل میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو شہید کردیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں منظور، کانسٹیبل ایاز اور وین ڈرائیورشامل ہیں۔
عمران خان نے سندھ کے اراکین اسمبلی کو استعفے دینے سے روک دیا
پولیس کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔