ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 8 جنوری کو مزید ایک ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان جانے والے 72 خاندانوں کو 38 گاڑیوں پر روانہ کیا گیا۔ وطن واپس جانے والوں میں میں 336 مرد، 269 خواتین اور 411 بچے شامل تھے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 8 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔