پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی زیک گولڈ اسمتھ کیلئے تعریفی ٹوئٹس اور دیگر تصاویر پوسٹ کردیں۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامہ فیل ہونے اور تاریخ کے سب سے ناکام لانگ مارچ کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔
حکومت نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی کے اینکر کو برطرف کردیا
مریم کا کہنا تھاکہ ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم چلانے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا تھا کہ ایک تصویر آئی ہے کہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرائیل گیا، یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، یہ لوگ بھارت سے بھی سمجھوتا کر کے کشمیریوں کو بیچیں گے۔