راولپنڈی : پاک سکیورٹی فورسز نے باجوڑ دوران آپریشن ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق الرحمان جام شہادت نوش کیا۔
پاک سکیورٹی فورسز نے باجوڑ دوران آپریشن ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق الرحمان جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔سکیورٹی فورسز نے مئوثر جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
جو حقیقی آزادی میں شامل نہیں ہونا چاہتا جاسکتا ہے، عمران خان
جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈی آئی خان کے 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا ممکنہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔