پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل کراچی سے رہا ہوگئے۔
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو مقدمات میں ضمانت کے بعد عدالتی حکم پر رہا کیا گیا ہے۔
حلیم عادل شیخ پر اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا، ان پر اس وقت 27 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ملک کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے
رہائی کے بعد جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے حلیم عادل شیخ کا استقبال کیا۔