اسلام آباد : اپوزیشن رہنماؤں نے مری اورگلیات میں اموات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مری اورگلیات میں اموات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پھنسی گاڑیوں میں اموات انتظامی نااہلی،مجرمانہ غفلت ہے، عمران نیازی میں تواخلاقی جرات نہیں، سنگین مجرمانہ غفلت کےذمہ داروزیر،ماتحتوں کوہی برخاست کریں۔
،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس خون ناحق پرکسی کوتو ذمہ دار ٹھہرایا جائے، عوام کےخون پرحکومتی مجرمانہ خاموشی بدترازگناہ کے مترادف ہے، یہ وفات نہیں شہریوں کے قتل عمد کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا سیاحت میں اضافےکاحکومتی پروپیگنڈاسفاکی،سنگ دلی کی انتہاہے، مغرب کی مثالیں دینےوالوں نےتومشرقی روایات کی لاج نہ رکھی، متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی،تعزیت کرتاہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہامری میں افسوس ناک سانحےپرپوراملک سوگوارہے، بہترہوتاکہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفورمددکےلیےہنگامی اقدامات کرے۔
جےیوآئی سربراہ مولانافضل الرحمان نے سانحہ مری پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا خاندانوں کے ساتھ پیش آنےوالا واقعہ افسوس ناک ہے، متاثرہ خاندانوں کےدکھ دردمیں برابرکےشریک ہیں اور لواحقین کےلئےصبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : شدید برفباری سے 19 اموات، مری آفت زدہ قرار ، پاک فوج طلب
،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ
موسم میں چندلمحوں کی خوشی کوبھی حکومت کے ناقص انتظامات نےغارت کر دیا، مری کےعوام اپنی مددآپ کےتحت سیاحوں کی مددکریں ، حکمرانوں نےعوام کوریلیف دینےکی بجائےبےیارومددگارچھوڑدیا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے بھی مری میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا سیاح ایسی صورتحال میں مری کارخ کرنےسےگریزکریں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ خراب موسم پرحکومت کو پیشگی اقدامات اُٹھانےچاہییں تھے،متعلقہ محکموں کوپہلے وارننگ جاری کرنی چاہیے تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کےباعث انسانی جانوں کانقصان ہوا، افسوسناک سانحہ کی مکمل تحقیقات اورذمہ دارں کوسزاملنی چاہیے۔