ڈی آئی خان : تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،پولیس علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کی مقامی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی پنجاب اور اسلام آباد پولیس حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ڈی آئی خان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔
وفاقی پولیس انہیں ڈی آئی خان سے لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے،علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا،
وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دئی
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی،پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کی حوالگی کی استدعا کی جیسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ان کے خلاف ڈی آئی خان میں درج دونوں مقدمات خارج کر دئیے تھے۔ کاغذات مکمل نہ ہونے پر پنجاب اور اسلام آباد پولیس سابق وفاقی وزیر کو ساتھ نہیں لے جا سکی تھی،
عدالت نے پولیس کاغذات مکمل کر کے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے نجی سوسائٹی میں اسلحے اور بندے جمع کرنے کا کہا اور آڈیو میں بات چیت کی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔