سندھ حکومت نے مارکیٹیں، بازار کےاوقات کار میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی.
سندھ حکومت نے اوقات کار کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں مارکیٹیں، بازار، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔
شادی ہالز، بینکوٹس رات ساڑھے 10 بجے بند کیے جائیں گے جب کہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، جیمنازیم، سینماہالز رات ساڑھے 11 بجے بندکر دیئےجائیں گے۔
نئےاوقات کار کا نوٹیفکیشن 17 جولائی سے 16 اگست تک قابل عمل ہو گا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، دودھ دہی کی دکانیں، لیبارٹریز، کوریئر سروسز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ہفتے کے دن مارکیٹیں، شادی ہالز، ہوٹلز اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ہفتے کےدن کاروباری اوقات کی پابندی نہیں ہو گی۔