اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیالکوٹ واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکا نے پاکستان کی بروقت کارروائی اور رد عمل پر اطمینان ظاہر کیا ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم نے سیالکوٹ واقعہ پر سری لنکن ہائی کمشنر کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کر رکھاہے ، میرا سری لنکا کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہواہے ، سری لنکا نے پاکستانی موقف اور بر وقت کارروائی کی تحسین کی ، وزیراعظم عمران خان خود سیالکوٹ واقعہ کی نگرانی کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر نے بھی سیالکوٹ واقعہ پر مذمت کی ہے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیا ، وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ واقعہ باعث ندامت اور افسوسناک ہے ، واقعہ سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوئے ہیں ،ہم نے متاثرہ کی فیملی سے سری لنکا میں رابطہ کیا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ جو ان کی فیملی کی خواہشات ہیں اس کے مطابق آگے بڑھیں۔