اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور ایڈیشبل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہندوستان کی دہشتگردی کو پوری طرح بےنقاب کریں گے۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور ایڈیشبل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا ہےکہ جوہر ٹاؤن دہشتگرد واقعے میں ’’را‘‘ ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے، واقعے کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائے گا، پاکستان میں ہندوستان کی دہشتگردی کو پوری طرح بےنقاب کریں گے۔وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور ایڈیشبل آئی جی سی ٹی ڈی مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ انٹرنل سیکیورٹی سے متعلق آپ کو بریف کیا جائے گا، پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، ہم ہر روز نئی صورتحال سے دو چار ہوتے ہیں، کوئی طبقہ ایسا نہیں کہ اس نے قربانی پیش نہ کی ہو، پچھلے 70سال سے کشمیر ہندوستان کے ظلم کا شکار ہے، پاکستان کا ہر طبقہ دہشتگردی سے متاثر ہوا ہے۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دہشتگردی کو کوئی بھی واقعہ ہو بھارت اس میں کسی نا کسی انداز میں شامل رہا ہے، پاکستان بہت عرصے سے دہشتگردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، آج بریف کئے جانے والے واقعے میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔
20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا
کلبھوشن واقعہ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردی کیخلاف قوم نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہر قسم کی دہشتگردی کو پروموٹ کرتا ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرتے رہیں گے، پاکستان میں مساجد اور امام بارگاہوں کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی دہشتگردی کا معاملہ وزارت خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ کسی دہشتگرد تنظیم نے جوہر ٹاون دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جوہر ٹاون دھماکے کے 24 گھنٹے کے اندر 3 دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 23 جون 2021 میں دہشتگردی واقعہ ہوا تھا جب جوہر ٹاوٴن میں بم بلاسٹ ہوا تھا،
آج تک کسی دہشتگرد تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی، پولیس کی چیک پوسٹ کی وجہ سے یہ دہشتگرد ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکا، گاڑی میں ٹائمر لگا ہوا تھا، چیک پوسٹ کی وجہ سے گاڑی پیچھے ہی کھڑی کردی تھی۔حملے کا پہلا کردار پیٹر ڈیوڈ تھا اس کو گاڑی کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا، سجاد حسین کو پکڑا یہ پیٹر ڈیوڈ کا اسسٹنٹ تھا۔