لاہور: پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں بڑا مقروض ملک قرار، پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 94 ممالک پر آئی ایم ایف کا کل قرضہ 148 ارب 30 کروڑ 75 لاکھ 64 ہزار 839 ڈالر (111 ارب 42 کروڑ 81 لاکھ 80 ہزار 79 ایس ڈی آر) ہے۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کا قیام دوسری جنگ عظیم کے دوران 1944 میں ہوا جبکہ پاکستان 11 جولائی 1950 کو آئی ایم ایف کا رکن بنا تھا، آئی ایم ایف 190 ارکان ممالک پر مشتمل ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہے ،
آئی ایم ایف کے قیام کا مقصد ممالک کو معاشی بحران میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ قرضے کے اعتبار سے ارجنٹینا آئی ایم ایف کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے، جس کے ذمے 42 ارب 91 کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار 275 ڈالر قرض (32 ارب 24 کروڑ 9 لاکھ 27 ہزار 500 ایس ڈی آر) ہے، دوسرے نمبر پر مصر 17 ارب 86 کروڑ 12 لاکھ 13 ہزار 678 ڈالر (13 ارب 41 کروڑ 96 لاکھ 96 ہزار 671 ایس ڈی آر) کا مقروض ہے،
بجلی بچاؤ مہم: کراچی شہر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا حکم
یوکرین 9 ارب 99 کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار 657 ڈالر (7 ارب 50 کروڑ 97 لاکھ 85 ہزار 838 ایس ڈی آر) کے ساتھ تیسرے، ایکواڈور 8 ارب 11 کروڑ 40 لاکھ 58 ہزار 960 ڈالر (6 ارب 9 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار ایس ڈی آر) کے ساتھ چوتھے، جبکہ پاکستان 7 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ 32 ہزار 170 ڈالر (5 ارب 72 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 668 ایس ڈی آر) کے ساتھ پانچویں نمبر پر آئی ایم ایف کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے۔