اسلام آباد: پاکستان میں یومیہ کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ، ایک دن میں 11لاکھ 58ہزار 744 افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا ویکسینیشن کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ، ویکسینیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد ساڑھے11لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں11لاکھ 58ہزار 744 افرادکی ویکسینیشن کی گئی، ملک میں تاحال 3 کروڑ42لاکھ4053ویکسین ڈوزلگائی جا چکی ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی عوام بڑی تعداد میں کوروناویکسینیشن کرارہی ہے، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈویکسینیشن ہورہی ہے۔