اسلام آباد: پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت جاری ہے ۔
قومی سلامتی کا چھٹا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت موجود ہے۔
شرکا میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، وزیراعظم کے معاون خصوصی اویس نورانی سمیت، وزرا، ارکان اسمبلی اور دیگر شامل ہیں۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے اراکین اور دیگر حکام موجود ہیں تاہم وزیر اعلی کے پی محمود خان شرکت نہیں کی۔
یہ امریکا کو اڈے بھی دیں گے، اورکسی نئی امریکی جنگ میں پڑجائیں گے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت جاری ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی موجودہ صورتحال سے کمیٹی کو آگاہ کیا جبکہ عسکری قیادت کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلیے تجاویز بھی زیر بحث آئے۔