لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت اپنے نیب کیسز ختم کرانے کیلئے الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے،گورنر خیبرپختونخواہ کو چاہیئے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں،
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت اپنے نیب کیسز ختم کرانے کیلئے الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے،گورنر خیبرپختونخواہ کو چاہیئے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، حکومت کی ناکامی سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے ، ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لی گئیں کچھ شرائط پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت سیاسی معاشی استحکام میں ناکام ہوچکی، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے مہنگائی قابو میں نہیں آرہی۔ ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور صنعت کا پہیہ رک چکا ہے۔
پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار
حکومت نے آئی ایم ایف کی بہت ساری شرائط مان لی اور کچھ پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے نیب کیسز کو ختم کرنے کیلئے الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، ملک کو آزمائش سے نکالنے کیلئے عمران خان فہم وفراست کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کبھی بھی گفت وشنید سے نہیں گھبرائی۔
جیل میں مجھ سے زیادہ کریمنل قیدیوں کو سہولتیں حاصل تھیں، قیدیوں کھیلنے کو سب کو ملتا تھا لیکن مجھے نہیں،مجھے جیل میں دوائی بھی نہیں ملتی تھی۔ قیدیوں نے پی ٹی آئی دو ر کی جیل میں ہونے والی مثبت کاموں کا اعتراف کیا۔ عمران خان سے رہنمائی لے کر آگے بڑھیں ،
حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، پاکستان کے عوام پر اعتماد کریں ، لوگوں کو شفاف انتخابات کے ذریعے حکومت بنانے کا فیصلہ کرنے دیں۔ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے۔گورنر خیبرپختونخواہ کو چاہیئے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔