ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ ووٹ گھڑی بیچنے والوں کو دیں گے یا خدمت کرنے والوں کو،گزشتہ حکومت نے دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کیے۔
وزیراعظم نے ڈی آئی خان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نعروں سے نہیں محنت اورکام سےآگے بڑھے گا۔وزیر ملک کے سربراہ کو جو تحفہ ملتا ہے تو وہ عوام کیلئے ہوتا ہے،
عمران خان کی طرف سے دن رات الزام تراشی کی جاتی ہے۔2018 میں جو حکومت آئی اس نے منصوبوں کو سرد خانوں میں ڈال دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحائف کو بیچ کر پیسے جیب میں ڈالنے سے بڑی بے توقیری پاکستان کی بے نہیں ہو سکتی،تحائف تعلق بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں بیچنے کیلئے نہیں۔
دوست ممالک نے محبت بڑھانے کیلئے تحفے دئیے انہوں نے اس کا جنازہ نکال دیا،عمران خان نے ملک کی عزت کو خاک میں ملا دیا۔
نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد قتل
عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ ووٹ گھڑی بیچنے والوں کو دیں گے یا خدمت کرنے والوں کو،گزشتہ حکومت نے دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کیے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر اگلے 5 سال موقع ملا تو ملک کی تقدیربدلیں گے،اتحادی حکومت نے کاوشوں سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا حالانکہ جب حکومت سنبھالی تو ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا تھا۔
عمران نیازی نے دوست ملک چین کو ناراض کیا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان کو 30ارب ڈالر کانقصان ہوا جبکہ سیلاب سے ملک میں بہت تباہی ہوئی۔دوست ممالک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی،وفاقی حکومت نے ٹینٹ اور ادویات ہر جگہ پہنچائیں۔
بد قسمتی سے پاکستان اس موسمیاتی آفت کا شکار ہوا،جب تک یہ مسائل حل نہ ہوجائیں ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہباز شریف نے اعلان کیا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر میٹنگ بلارہا ہوں۔حکومت صوبوں کیساتھ ملکر دہشتگردی کا سرکچل دے گی،دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتےہیں