پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کر لی،عدالت نے عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
نامزد وزیر اعظم عمر ایوب پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان کی عدالت پہنچے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کو بتایاگیا کہ عمر ایوب کے خلاف 24 مقدمات ہیں جو مختلف شہروں میں درج ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کر لی،عدالت نے عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیشی کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عمر ایوب کو ضمانت دے دی ہے، کسی کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے انصاف ملتا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے قانون کے مطابق آپ کو انصاف دیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم اورپاکستان تحریک انصافکے چیئرمین عمران خان نے جمعرات کو اپنے ایک معاون خاص عمر ایوب خان کو پارلیمان میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انتخابات میں دھاندلی، پی ٹی آئی کا ایک اور سیاسی جماعت سے رابطہ
لیہ انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت اکثریت حاصل نہ کر سکی۔ عمران خان کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے تاہم 264 میں سے 92 نشستیں حاصل کیں۔ اس طرح وفاقی پارلیمان میں یہ سب سے بڑا سیاسی گروپ بن کر اُبھرا ہے۔
دریں اثناء تحریک انصاف کے بانی اور جیل میں مقید لیڈر عمران خان نے حالیہ الیکشن کے بعد سامنے آنے والی تین بڑیسیاسی جماعتوں میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی اتحاد کے امکانات کو رد کردیا ہے۔
معرات کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے ایک سینیئر لیڈر اسد قیصر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس میٹنگ میں عمران خان نے کہا ،”عمر ایوب وزارت عظمیٰ کے لیے ہمارے امیدوار ہوں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی عمر ایوب کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کے بارے میں بات چیت کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔ یہ سب کچھ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب پی ٹی آئی اور عمران خان کے مخالفین پہلے ہی حکومت بنانے کے لیے اتحاد کا اعلان کر چُکے ہیں۔