رانا شمیم کی بہو پوتے اور پوتی نے فواد چوہدری سمیت چار پی ٹی آئی رہنماوٴں کی نااہلی کے خلاف درخواست دائرکردی۔
درخواست میں میڈیا کو توہینِ عدالت کیس کے فیصلے تک رانا شمیم کی کردار کشی روکنے کی بھی استدعا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کی بہو، پوتے اور پوتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں فواد چوہدری، فیصل واوڈا، فرخ حبیب، صداقت عباسی، دواینکرزاورایک نجی چینل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں رجسٹرارگلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی فریق ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا، فوادچوہدری، صداقت عباسی اور فرخ حبیب کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیاجائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا شمیم کی کردارکشی کرنے پر فرخ حبیب کو نیشنل چینل پرمعافی مانگنے کی ہدایت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، وفاقی وزیر علی زیدی
درخواست میں دو اینکرزاورایک نجی چینل کو پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرسزا دی جانے کی بھی استدعا کی گئی۔
درخواست گزارکے مطابق رجسٹرارسپریم اپیلیٹ کورٹ سےرانا شمیم کے بطورتعیناتی سے متعلق ایڈمنسٹریٹوریکارڈ طلب کیاجائے۔ رانا شمیم کے بطوروائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی تعیناتی سے متعلق ایڈمنسٹریٹوریکارڈ بھی طلب کیاجائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بطوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد حسن رانا کی اے سی آر کی 26مئی 2018سے لیکر یکم دسمبر 2018تک اے سی آر طلب کی جائے اورعدالت میں زیرسماعت توہینِ عدالت کیس کے فیصلے تک میڈیا، سوشل میڈیا، اینکرزکورانا شمیم کی کردارکشی سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں راناشمیم کی بہو، پوتے اورپوتی کی جانب سے راناشمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے درخواست دائرکی۔