اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کے دورے کے دوران وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکاء کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج
آئی ایس آئی سیکریٹریٹ میں اجلاس کے دوران ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتِ حال کے تناظر میں خطے میں در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔