مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز چار اپریل بروز منگل کوراولپنڈی جائیں گی۔
مریم نواز 4 اپریل کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں لائرزکنونشن سےخطاب کریں گی ۔دورہ کے دوران راولپنڈی کے مقامی لیگی رہنمائوں اور کارکنوں سے سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کریں گی ۔
’ چُپ کر کے بیٹھ جاؤ’ ، مریم نواز عمران خان پر برس پڑیں
راولپنڈی میں مقامی سوشل میڈیا سیل اورخواتین ونگ سمیت ذیلی تنظیموں کو متحرک کرنے کے لئے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔