اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے پی ٹی آئی الیکشن میں ہی نہ آئے مگر پیپلز پارٹی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نےنیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تحریک انصاف الیکشن عمل کا حصہ بنے، ہم چاہتے ہیں الیکش مقرر مدت میں ہوں۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا سیاسی طور پر پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو الیکشن میں آنا چاہئیے۔پی ٹی آئی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو ہمیں وہ کام کرنے کی ضرورت نہیں۔سزا دینا ہمارا نہیں عدالتوں کا کام ہے۔وزیر قانون نے اپنی رائے دی ہو گی ، کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو عدالتیں موجود ہیں وہ سزائیں دیں گی۔
محرم الحرام میں پنجاب کے 13 اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا
پی پی سینیٹر نے تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ کسی پارٹی پر پابندی کے خلاف ہیں، پیپلز پارٹی واضح موقف رکھتی ہے، ہم شروع سے ہی نیب جیسے اداروں کے غلط استعمال کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا ٹرائل حتمی مراحل میں داخل ہو رہا ہے لیکن اس میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں ۔نیازی نے جو تحائف لیے اس کیس کو ان کے اپنے وکیل ظفر علی نے خراب کی۔آپ نے جو چوری کی اس کے حوالے سے جج کے سامنے پیش ہونا ہو گا۔لوگوں نے تحفے لیے لیکن کسی نے بھیجے نہیں۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا نہیں سوچا گیا ہماری پارٹی میں بھی مختلف رائے ہے ۔
جج نے پوسٹس کو نہیں مانا وہ کہہ رہے ہیں میری پوسٹیں نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی درخواست دیں پوسٹوں کا فرانزک کرو لیں گے۔عدالت سے غیر حاضری بزدلی کا نشان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، وہ عدالت سے بھاگے ہوئے ہیں۔ توشہ خانہ چوری کا کیس ہے جس سے اب یہ بھاگ نہیں سکتے ہیں۔