لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آ گئی۔ ان کا خیال ہے کہ جب عمران خان جیل میں چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی ، آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آ گئی۔ ان کا خیال ہے کہ جب عمران خان جیل میں چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی ، آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے۔آپ نے ثابت کرنا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔آپ نے ثابت کرنا ہےکہ یہ نعرے پر بننے والی قوم ہے۔
آپ نے حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے اور باہر نکلنا ہے۔عمران خان کو اللہ سب دے چکا ہے، میں آپ لوگوں کے لیے جنگ لڑ رہا ہوں۔اگر مجھے کچھ ہو جاتا ہے یا جیل میں مار دیا جاتا ہے تو آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی۔ایک آدمی جو فیصلہ کر رہا ہے یہ قوم کبھی قبول نہیں کرے گی۔
زمان پارک میں پولیس نے آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال شروع کردیا
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کارروائی کرنے آئے ہیں۔
ڈی آئی جی کہہ رہے ہیں وارنٹ لے کر آئے ہیں۔ڈی آئی جی مجھے وارنٹ گرفتاری دکھائیں۔میں وارنٹ پڑھوں گا ، چئیرمین اور وکلاء سے بات کروں گا۔ لاٹھی چارج، آنسو گیس اور واٹر کیننن کا استعمال بند کیا جائے۔ظل شاہ کی لاش گر چکی اور لاشیں مت گرائیں۔تحریک انصاف کوئی خون خرابہ نہیں چاہتی۔ہم نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے نہ لیں گے۔قانون پر عمل کرنے کیلئے ہم درمیانی راستہ نکالتے ہیں،پولیس کو کہا ہے کہ جو بات کرنی ہے مجھ سے کریں۔
کیا یہ لوگ ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتےہیں؟ہم باہمی مشاورت سے ایک راستہ نکالنے کیلئے تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کااستعمال بلا جواز، فل الفور بند کیا جائے،ہو سکتا ہے خون خرابے سے بچنے کے لیے عمران خان از خود گرفتاری کے لیے تیار ہو جائیں