پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ میں بلدیاتی قانون میں ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی پرگٹھ جوڑ کا الزام عائدکردیا۔
سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا، میں نے جماعت اسلامی کے ممبرکی منت سماجت بھی کی مگر وہ آگے نہیں آئے۔
نواز شریف بد نصیب انسان ہیں جوجعلی رپورٹس کی بنیاد پر باہر رہنا چاہتے ہیں، شیخ رشید
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی پی اور جماعت اسلامی ملے ہوئے ہیں، ایک سیٹ والی جماعت سے یہ مذاکرات کرتے ہیں، بڑی اپوزیشن جماعت کی بات نہیں سنی جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ کہ انہوں نے بلدیاتی قانون پر فیصلہ سنایا۔