لاہور: صدر عارف علوی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ زمان پارک آئے۔
صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ زمان پارک آئے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر عارف علوی اور عمران خان کے مابین جیل بھرو تحریک پر بھی مشاورت کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبوں میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر اظہار تشویش کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا ،90 دنوں میں انتخابات نہ ہوئے تو یہ آئین شکنی ہو گی۔ ملاقات میں صدر کے آئینی اختیارات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دو صوبوں میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو خط بھی لکھا۔
6 ماہ میں بجٹ خسارے میں 312 ارب روپے اضافہ ہوگیا، وزارت خزانہ
صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کریں،آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول جاری کرے۔الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔
صدر مملکت عارف علوی نے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین آرٹیکل 224 اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 دن میں پر الیکشن کرانے پرزور دیتا ہے۔ آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ای سی پی کا بنیادی اور لازمی فرض ہے۔آئین آرٹیکل 218 (3) ای سی پی کو انتخابات کو یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتا ہے۔الیکشن کمیشن فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، سربراہ ِمملکت ہونے کی حیثیت سے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ،آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بچنے کیلئےانتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے۔