اسلام آباد :وفاقی حکومت نے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو مفت آٹا فراہم ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔
غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد مکمل کی جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ رمضان پیکج آج فائنل کردیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے میری ہدایات پر رمضان پیکج تیار کیا ہے، رمضان پیکج کے تحت غریب عوام کو مفت آٹا ملےگا۔
مزید برآں وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا جاری اعلامیہ کے مطابق پہلی دفعہ غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے
، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا، پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا ۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں،
پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ کی ۔
نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے علاوہ سیکرٹری فوڈ اور دیگر اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔