وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ساڑھے چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی ، اجلاس میں وزیراعظم کے گزشتہ روز خطاب پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں منی بجٹ، بلدیاتی انتخابات پر گفتگو وشنید ہوگی ، اپوزیشن کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی بات چیت ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو گائیڈ لائن بھی دیں گے۔