اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رابطہ کیا ، وزیراعظم عمران خان نے سپیکر کو اپوزیشن منانے کا ٹاسک سونپ دیا۔
نجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم نے اسد قیصر کو ہدایات دیں کہ اپوزیشن سے ای وی ایم ، انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر مشاورت کریں۔
ادھر مشترکہ اپوزیشن نے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے، حکومتی اتحادی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی بات ہوئی ہے، اتحادی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔