اسلام آباد : وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 10 سے 14ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کے قیام کا اعلان کردیا ہے، آئل ریفائنری کے ذریعے توانائی کا ایک نیا شہر آباد ہوگا،
مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 10 سے 14ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کے قیام کا اعلان کردیا ہے، آئل ریفائنری کے ذریعے توانائی کا ایک نیا شہر آباد ہوگا، آئل ریفائنری کے قیام سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج کابینہ کی تونائی کمیٹی کا اجلاس ہوا،وزیراعظم نے سمری پر دستخط کردیئے ہیں، وزیراعظم نے 10 سے 14 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کے قیام کا اعلان کیا ہے، اس کے ذریعے توانائی کا ایک نیا شہر آباد ہوگا،آئل ریفائنری کے قیام سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی عمل منگل تک ملتوی کردیا گیا
وزیراعظم نے بتایا کہ ہماری سیاست سائفر نہیں ہے بلکہ قومی ترقی ہے، ہماری سیاست جھوٹ پر مبنی بیانات نہیں بلکہ حقیقت میں روس سے آنے والا تیل ہے، آج کچھ لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کردیا گیا ہے، بجلی بنانے والے کارخانوں سے گیس واپس لے لی گئی، گیس استعمال کرکے مہنگی بجلی بیچنے والوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے،
امیروں سے سستی گیس واپس لے کر عام لوگوں کو فراہم کی جائے گی، فیصلے سے عوام سہولت فراہم ہوگی،ہمیں توانائی کے ذرائع کو ذمے داری کے ساتھ استعمال میں لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے روس کے ساتھ تیل خریداری کا ڈھنڈورا پیٹا لیکن موجودہ حکومت نے روس سے تیل خریداری کے حصول کو ممکن بنایا، روس کے ساتھ تیل کا معاہدہ ہوچکا ہے روس سے جلد سستا تیل درآمد کیا جائے گا، روسی تیل ملنے سے قیمت کم اور توانائی بحران حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے توانائی کی کمی کو پورا کررہے ہیں، پاکستان جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔