کراچی: سعید غنی نے وزیراعظم کو اسلام آباد میں سیلابی صورتحال پر طنز کردیا۔
اسلام آباد میں سیلابی صورتحال پر وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بارش نے یقیناً وزیراعظم کو سمجھا دیا ہوگا کہ جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی کیسے آتا ہے۔
وزیرتعلیم سندھ نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔