وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہوگئے ہیں وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اس حوالے سے وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے تصدیق کردی ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگریب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اس کی تصدیق کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ انہوں نے ڈاکٹر کے مشورے پر آج کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔