اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گریڈ 21 اور 20 کے افسران کی ترقی کے لئے ہونے والے پرموشن بورڈ کے اجلاس کو روک دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی با اختیار بورڈ اپنے اجلاس میں افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے فیصلے کرتا ہے۔
اس بورڈ کا اجلاس دو ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے کیونکہ میں کارکردگی کے معمول کے تجزیوں سے ہٹ کر ان افسران کی حقیقی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے