پنجاب میں سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کرلی گئی،اسموگ کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج پھر اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا۔
کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس کے شرکاء کو سموگ کی موجود صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
اسموگ میں اضافےکی بڑی وجہ لاہورمیں غیرمعمولی ٹریفک قراردیا گیا۔محکموں کی طرف سے رواں جمعے کو تمام اسکول،کالج، یونیورسٹیز بندکرنیکی تجویز دی گئی۔
ہفتے کےروز بھی مارکیٹیں، جم،سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ہفتے کے روز ریسٹورنٹس بند کرنے کی تجویز، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری ہو گی۔
شہرمیں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔سرکاری دفاتر میں بھی آدھے ملازمین کام کریں گے،جمعہ اورہفتہ کو سافٹ لاک ڈاؤن کے بعد شہر میں ناکے لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
خلاف قانون کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند اور بھاری جرمانوں کی تجویز زیر غور ہے،جبکہ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کی بھی تجویز ہے۔
ماہرین ماحولیات اورصحت کی سفارشات کی روشنی میں نئے اقدامات ٹھائے جائیں گے، صوبائی وزرا اور ماہرین اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے چین سے مدد مانگ لینے کا بھی ٖفیصلہ کیا ہے، چینی ماہرین ماحولیات کے وفد جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔