اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا، عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے کہ انہوں نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے اور غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ وصول کرکے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی۔
عمران خان سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے، وہ ایک بار پھر جھوٹے ترین شخص ثابت ہوئے ہیں، قوم کو غیرملکی فنڈنگ کے سیاسی اثرات پر غور کرنا چاہیے۔