صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کارکن نرگس بلوچ کو قتل کردیا.
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کارکن نرگس بلوچ کو موٹ کے گھاٹ اتار دیا ان کے دو بچوں کو بھی گزشتہ سال قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے خاتون رکن کو نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ کے دو بچوں کے قتل کرنے پرنرگس بلوچ نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔