وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جمہور کے پاس جارہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں کس کس سے ملاقات کی اور مریم نواز سے کون ملا، یہ بھی ان سے سوال کریں۔
شہباز گل نے کہا کہ راجہ ریاض سے اپنے گھر والے نہیں ملتے اور غیر ملکی ملاقات کرتا ہے ، عدالت میں یہ بڑھ چڑھ کر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہور کے پاس جارہی ہے۔
وزیراعظم آج براہ راست عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے
آج ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام سے براہ راست گفتگو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن فیصل جاوید خان نے اپنے پیغام میں اس حوالے سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہِ راست بات کریں گے۔
اپنے پیغام میں فیصل جاوید نے واضح کیا ہے کہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔