وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج بھی بدترین سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے.
وزیر اعظم شہباز شریف نے ساہیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رُکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کی گرفتاری پر شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساہیوال سے رُکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور عوام کو سیاسی انتقام کا ناقابل تلافی نقصان ہوچکا لیکن پی ٹی آئی آج بھی بدترین سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے، عمران خان کے کہنے پراینٹی کرپشن پنجاب کو استعمال کیا جارہا ہے۔
چوہدری محمد اشرف 2018 کے عام انتخابات میں ساہیوال سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 161 سے کامیاب ہوئے تھے۔
محمد اشرف کو پنجاب محکمہ اینٹی کرپشن نے 157 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ن لیگی رکن قومی اسمبلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعل سازی کے ذریعے سرکاری زمین حاصل کی۔