اسلام آباد: پہلے اجازت پھر انکار، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے فیض آباد کے قریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سٹیج لگانے سے پھر روک دیا، مرکزی سٹیج سکستھ روڈ منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پی ٹی آئی کا مری روڈ پر جلسہ کے لئے مرکزی سٹیج کے مقام کو تین دفعہ تبدیل کیا گیا، فیض آباد کے قریب سٹیج لگانے کی اجازت دینے کے بعد راولپنڈی انتظامیہ نے پھر انکار کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ مرکزی سٹیج سکستھ روڈ پر لگایا جائے جہاں پی ٹی آئی کی قیادت نے اتفاق کیا تھا، فیض آباد میں سکیورٹی خدشات ہیں اس لئے سٹیج نہیں لگایا جاسکتا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی قیادت تاحال مرکزی سٹیج کی جگہ کو حتمی شکل دینے میں ناکام ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سکستھ روڈ فلائی اوور پر مرکزی سٹیج لگانے کی حامی بھرنے کے باوجود وعدہ خلافی کررہی ہے،
عمران خان کو خطرہ، دہشتگردی ہوسکتی، کل کا اجتماع ملتوی کردیں: رانا ثنا اللہ
فیض آباد کے قریب اہم تنصیبات بھی ہیں جس پر پی ٹی آئی کی قیادت کو سکستھ روڈ فلائی اوور پر سٹیج کی تجویز دی تھی،
فیض آباد کے قریب سٹیج لگانے سے ہیلی پیڈ کے مسائل بھی پیدا ہوں گے، پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی اجازت نہ ملنے کے بعد عمران خان کو پنڈال میں لانے میں مشکلات ہوں گی۔
ضلعی انتطامیہ کے ذرائع نے کہا کہ سکستھ روڈ فلائی اوور پر سٹیج لگانے سے زرعی یونیورسٹی کے ہیلی پیڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے، عمران خان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پی ٹی آئی قیادت کو راولپنڈی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کرنا ہوگا۔