اسلام آباد: اسلام آباد میں باہر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور مرکزی دروازے کو توڑ دیا، کارکنان لوٹے اٹھا کر اپوزیشن اور منحرف ارکان کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کے افسران نفری کے ہمراہ سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور پی ٹی آئی کارکنان کو راستہ خالی کرنے کی ہدایت کی۔
احتجاج کے بعد مظاہرین سندھ ہاؤس کے مرکزی دروازے کے سامنے سے منتشر ہوئے اور پھر ایک گروپ نے افرا تفری پھیلانا شروع کردی۔
بعدازاں عامر مغل کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوا۔
مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی
کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ضمیر فروش استعفی دیں اور جس مرضی پارٹی میں جائیں۔
دوسری طرف پشاور پریس کلب کے سامنے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم خان کے خلاف نعرے بازی کی۔
انہوں نے کہا کہ نور عالم خان نے اپنا ووٹ بیچ کر پی ٹی آئی ووٹرز اور عمران خان کے ساتھ غداری کی۔ پی ٹی آئی ورکرز نے نور عالم خان کے پوسٹر بھی جلائے۔