لاہور: پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسکول بند رہیں گے، 27 نومبر سے 15 جنوری تک نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام نجی دفاتر ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریلیف کمشنرپنجاب بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ان فیصلوں کا اطلاق 15 جنوری 2022 تک ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، صوبائی حکومت اسموگ کو پہلے ہی آفت قرار دے چکی ہے، فصلوں کی باقیات اور فیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی عائد کر چکے ہیں-
ان کا کہنا تھا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی ہے، کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے وا قعات کی شکایات پر فوری ایکشن لیاہے، اسموگ پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔