پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
ضابطہ اخلاق کے تحت ارکان اور اسٹاف کے مہمانوں کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے، میڈیا پریس گیلری کے ذریعے الیکشن کی کوریج کرےگا۔
ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی، ارکان کو ہدایت کی گئی ہےکہ اسمبلی کی طرف سےجاری کردہ شناختی کارڈ ساتھ رکھیں،
زرداری و شہباز لوٹی رقم سے ایم پی ایز خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان
ارکان کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف موجود گیٹ سے ہوگا۔
سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہےکہ پولیس اسمبلی سیکرٹریٹ کی چار دیواری کے باہر انتظامی معاملات کنٹرول کرے گی۔