بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شارع اقبال پر دھماکا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈرغفورعرف جلیل ہلاک
پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے شارع اقبال پرکھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کی جانب سے دھماکے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں جبکہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔