لاہور : حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات خاص طور پر ڈیزل مہنگا کیے جانے پر محکمہ ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریلوے نے کل سے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، تمام ایکسپریس، شٹل، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں کے کرایوں پر اس اضافے کا اطلاق ہوگا، اس سلسلے میں تمام ڈویژنز کے ڈی ایس اور ڈی سی او کو فیصلے پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے بڑھنے کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی پیچھے نہ رہے اور کرایوں میں اضافہ کر دیا، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد من مانا اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1800 سے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا گیا ہے، لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 2400 سے بڑھ کر 2800 روپے ہوگیا، مظفر آباد کا کرایہ 2500 سے بڑھا کر 2900 روپے اور ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 300 روپے اضافے بعد 2500 روپے ہوچکا ہے۔
جڑانوالہ واقعہ، نگران وزیراعظم کا اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
اس کے علاوہ کوئٹہ کا کرایہ 4500 سے بڑھا کر 5000 روپے کر دیا گیا، فیصل آباد کا کرایہ 650 سے 800 روپے اور مردان کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2100 روپے ہوگیا، کراچی کا کرایہ 4800 سے بڑھا کر 5200 روپے کر دیا گیا، تمام انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے نئے کرائے نامے آویزاں کر دئیے۔
دیا گیا، تمام انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے نئے کرائے نامے آویزاں کر دئیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ پٹرول کی قیمت 17 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 20 روپے بڑھا گئی، پٹرول کی قیمت 290 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہو گئی، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی پرانی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا، وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتیں 31 اگست تک برقرار رہیں گی۔