کراچی : محکمہ موسمیات کی آج بھی کراچی میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون چوتھے اسپیل کے تیسرے روز بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا شہرمیں گرج چمک کےساتھ کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 سے 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہےمحکمہ موسمیات نے کراچی میں میں بارش کے ایک اور سسٹم کا الرٹ جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ شہر میں 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس دوران تیز اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے، اور طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔