کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.14 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کرونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں کمی کا رحجان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.14 فیصد رپورٹ کی گئی۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کروناکیسز کی شرح 0.73 فیصد رپورٹ کی گئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 3 کیسز کوئٹہ اور 3 کیسز تربت میں رپورٹ کیے گئے۔
خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 12 سو 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کروناوائرس کے باعث ایک دن میں مزید 14 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کروناوائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔