معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو متحدہ لندن کی رابطہ کمیٹی کا سینئیر ڈپٹی کنوینر مقرر کردیا گیا۔
رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ۔ قائد تحریک الطاف حسین نے توثیق کردی۔ محترمہ حریم شاہ جلد پاکستان پہنچ کر قائد تحریک الطاف حسین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم کرانے کی مہم شروع کرینگی۔
لندن۔ سات اکتوبر 2022. معروف ٹک ٹاکر اور عوام خصوصا نوجوان نسل میں مقبول سماجی شخصیت محترمہ حریم شاہ نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی ہے جسکے بعد انہیں رابطہ کمیٹی کا سینئیر ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ لندن سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت کنوینر طارق جاوید نے کی۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فیصلہ کی توثیق کردی ہے۔
محترمہ حریم شاہ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں سینئیر ڈپٹی کنوینر مقرر کئے جانے پر قائد تحریک الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری انکے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور وہ بھرپور کوشش کریں گی کہ قائد تحریک الطاف حسین کی توقعات پر پورا اترسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی پاکستان واپس جاکر اہم سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کرکے قائد تحریک کی سیاسی سرگرمیوں و خطابات پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کی کوشش کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان اہم شخصیات سے اپنے زاتی مراسم کی بنیاد پر یقین ہے کہ انکی محنتیں و کوششیں بار آور ہونگی۔