اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر قوم سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کورونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر قوم سے اپیل کی ہے کہ کوروناسے متعلقہ ہدایات اور ایس اوپیز پر عمل کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کیلئےبہت قربانیاں دی ہیں، ہمیں کوروناکے خلاف ان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔
اس سے قبل وزیر صحت قادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نےکورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کوروناٹیسٹنگ کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا اور چاروں صوبوں کو اٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات کردی ہیں۔
وزیرصحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے، کوروناکم ہوا ہے مکمل ختم نہیں ہوا، سماجی فاصلہ، فیس ماسک، ہینڈسینٹائزرکا استعمال ضروری ہے۔