لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھی قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج کے میچ میں بھی ہماری ٹیم اچھا پر فارم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم بہترین کپتانی سے ٹیم کو آگے لے کر گئے ہیں، امید ہے شاہین آفریدی گزشتہ میچز کی طرح اچھی بولنگ کریں گے۔
لیگی رکن اسمبلی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔