اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے، ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے۔
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن فرسٹریشن میں خواتین کے خلاف بے ہودہ بیان دے رہے ہیں، بلاول بھٹو ورلڈ ٹور پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی دوبارہ ایک ہوچکے ہیں، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔
شیخ رشیدکا مزید کہنا تھا کہ ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔