روس سے خام تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پر پہنچ گیا ہے، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ 45 ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف
I have fulfilled another of my promises to the nation. Glad to announce that the first Russian discounted crude oil cargo has arrived in Karachi and will begin oil discharge tomorrow.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 11, 2023
Today is a transformative day. We are moving one step at a time toward prosperity, economic…
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے۔ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی روس کا پہلا رعایتی خام تیل کا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے اور کل سے تیل کی ترسیل شروع ہو جائیگی ، آج ایک تبدیلی کا دن ہے۔ ہم خوشحالی، اقتصادی ترقی اور توانائی کی حفاظت اور سستی کی طرف ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے روسی تیل کا پہلا کارگو ہے اور پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔
وزیر مملکت مصدق ملک
دوسری طرف سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روسی خام تیل کا پاکستان آنے ملک کے لیے بہت فائدہ مند ہو گا، آئندہ چند روز میں دوسرا جہاز بھی پاکستان ائے گا، جس سے عوام کو قیمتیں میں کمی کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔
واضح رہے کہ وزیر مملکت مصدق ملک نے چند روز قبل کہا تھا کہ روسی بحری جہاز بحری جہاز عمان پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کو سستے تیل کی سپلائی ایک ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔ روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔ جیسے ہی روس سے تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔پاکستان میں توانائی کے شعبے کا زیادہ تر دار و مدار درآمد ہو کر آنے والے ایندھن پر ہے جبکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں ابھی تک کافی زیادہ تصور کی جا رہی ہیں۔