صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ امن کےلیے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کے نتیجے میں 23 فوجی جوان جان کی بازی ہار گئے۔ پوری قوم شہید ہونے والے جوانوں کی عزم و ہمت کو سلام پیش کرتی ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کہ امن کے لیے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر ِجمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ آج صبح خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے دو مختلف حملوں میں 25 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔