لاہور : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ صنم جاوید کو تھانہ شادمان پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت پیش کیا۔ عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کو پولیس نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔
پولیس نے نئے مقدمے میں صنم جاوید کو عدالت پیش کیا ۔ صنم جاوید کو تھانہ شادمان پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت پیش کیا۔ عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی ۔
عدالت نے صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ پولیس نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے واقعات کے دوران ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن )کے دفتر پر حملہ کرنے اور جلا ئوگھیرائو کے الزام میں درج مقدمے می صنم جاوید سمیت ساتھی ملزم محمد تنویر کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی ۔
نئی سیاسی جماعت کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، شاہد خاقان عباسی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے سوموار کو ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزمان کو2دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی ۔صنم جاوید کے وکیل شکیل پاشا نے موقف اپنایا کہ ملزمان پر نو مئی کو مسلم لیگ( ن )کا آفس جلانے کا الزام ہے ،صنم جاوید کی دو مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے ۔
صنم جاوید کو نو مئی کے تمام مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے ، استدعا ہے کہ صنم جاوید کی ضمانت منظور کر کے رہا کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید سمیت ساتھی ملزم محمد تنویر کی ضمانت منظور کرلی ۔
بعدازاں پولیس نے صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا۔انویسٹی گیشن پولیس نے صنم جاوید کودہشت گردی کے مقدمہ نمبر 768میں گرفتار کیا ہے۔